عوام پاکستان پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا ، اسد عمر

image

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ فی الحال عملی سیاست میں آنے کا کوئی اراداہ نہیں ، شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا حصہ نہیں بنوں گا۔

لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو نئی سیاسی جماعت بنانے پر گڈ لک کہتا ہوں، وہ بھی اس ملک کو بہتر کرنے کی کوشش کریں۔

پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو عثمان بزدار دوبارہ وزیراعلیٰ بنے گا، اسد عمر

انہوں نے کہا کہ میری حالت دیکھ لیں، مجھ سے چلا بھی نہیں جا رہا، میں نے کیا سیاست کرنی ہے، ابھی عملی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

قبل ازیں 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست کے سلسلے میں اسد عمر انسداد دہشتگردی عدالت پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بڑی مشکل سے چل کر آیا ہوں، میری حاضری مکمل ہو چکی ، واپس جانے کی اجازت دے دیں ، جس پرعدالت نے اجازت دے دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US