ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم، چند مقامات پر بارش کا امکان

image

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ٹانک، خیبر، مہمند، باجوڑ، کرم، لکی مروت، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

موسم گرما میں بجلی کےزیادہ استعمال سے پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد کم ہوئی ، لیسکو ،آئیسکو

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ مری، گلیات، اٹک، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، لیہ، تونسہ، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری طرف سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ زیریں بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔سجاول اور ٹھٹھہ سمیت چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US