اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی ڈائریکشن پر نظرثانی کی درخواست خارج کر دی۔
عدت کیس میں اپیلوں پر 12 جولائی تک فیصلہ کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابقہ فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے والی ججمنٹ پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔
عدت کیس میں سزا معطل کی جائے ، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خاور مانیکا کی درخواست خارج کی اور سیشن کورٹ کو ایک ماہ میں اپیلوں کا فیصلہ کرنے کا حکم برقرار رکھا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اپنے ہر آرڈر کو ٹھیک کر سکتی ہے۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور