شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کا تبادلہ، کیپٹن شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

image

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ پاک فوج کے کیپٹن جام شہادت نوش کرگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے خلاف جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد جام شہادت نوش کر گئے۔

ڈالر سستا، دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

علاقے میں دیگر دہشت گردوں کا پتہ چلانے کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ شہید کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کا تعلق راولپنڈی سے ہے، انہوں نے اکتوبر 2020 میں پاکستان آرمی کی این ایل آئی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، 24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فارائض سرانجام دیئے۔کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کے سوگواران میں والد، والدہ، بھائی اور 4 بہنیں شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US