افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیاطریقہ نافذکرنے کا فیصلہ

image

وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیا طریقہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغان شہریوں کی پاکستان مستقل واپسی کیلئے نئے پروگرام پر سختی سے عمل ہوگا،نئے طریقے کے مطابق افغان مہاجرین کے پی اوآراور اے سی سی کارڈزطورخم بارڈرپرایف آئی اے اپنی تحویل میں لے گی۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی

رضاکارانہ افغانستان واپسی پر وی آر ایف فارم ملے گا،فارم پرافغانستان میں گرانٹ ملے گی۔یواین ایچ سی آر کے بغیرافغانستان واپس جانے والوں کے کارڈزپر سوراخ کرکے ایف آئی اے تحویل میں رکھے گی۔

ایف آئی اے کی تحویل میں لئے گئے کارڈز نادرا مستقل بلاک کردیگا،کارڈ ایک مرتبہ پنچ ہوگیا،یا ایف آئی اے تحویل میں آیا،واپس نہیں کیا جائے گا۔نئے طریقہ کا مقصد افغان شہریوں کی مانیٹرنگ کو موثربنانا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US