بجلی صارفین کو ریلیف کی فراہمی پر آئی ایم ایف کو سمجھا دیا گیا ہے ، مصدق ملک

image

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر وقت آڈیوز لیک ہوتی رہتی ہیں ،کب سے سن رہےہیں مگر آڈیو لیکس رک تو نہیں رہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کچھ آڈیوز تو ایسی ہیں جو 2000کی ہیں ،لوگوں کی آڈیوز ریکارڈ ہو رہی ہیں اس کا کوئی ریگولیٹری فریم ورک نہیں۔

افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیاطریقہ نافذکرنے کا فیصلہ

ایک طریقہ کار طے ہو جائے کہ رپورٹ کرنے کے بعد ٹیپنگ کی جائے،جانچ پڑتا ل کے بعد ملک کیخلاف کارروائی میں ملوث افراد کی ریکارڈنگ کی جائے ،کسی کی آڈیو ٹیپنگ پر ایک لیگل فریم ورک دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے 94فیصد عوام کو ریلیف دیا جا رہا ہے ،بجلی صارفین کو ریلیف کی فراہمی پر آئی ایم ایف کو سمجھا دیا گیا ہے۔بجلی صارفین کو ریلیف پی ایس ڈی پی سے دیا جا رہاہے جس کیلئے رقم مختص کر دی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US