مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے ،مولانا فضل الرحمن

image

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں آزاد اور خود مختار ہو کر سوچنا چاہیے ، اگر پہلی بار آپریشن کا تجربہ ہوتا تو عوام لبیک کہتے، عوام پہلے بھی سوات سے لے کر وزیرستان تک دربدر ہو چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن سے اسد قیصر کی ملاقات ، بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر اتفاق

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ آج بھی وہ لوگ دربدر ہیں، معاوضے تک نہیں دیئے گئے، ہمیں دیکھنا چاہیے کہ خرابی کہاں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہو گئی تھی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US