خیبرپختونخوا بار کونسل کے4 ممبران کی سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی مخالفت

image

خیبرپختونخوا بار کونسل کے4 ممبران نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی مخالفت کر دی۔

خیبرپختونخوا بار کونسل کے چار ممبران نے قرارداد بھی منظور کرلی، قرار داد میں کہا گیا کہ فیصلے پر آئینی اور اخلاقی تحفظات ہیں۔

قرارداد میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ نہ صر ف نامزد ریٹائرڈ ججز ایڈہاک جج بننے سے انکار کر دیں بلکہ جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی بھی ایڈہاک ججز کی منظوری نہ دیں۔

ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیج رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

خیبرپختونخوا بار کونسل کے 4 ممبران جن میں علی زمان، وقار احمد، اکبر خان اور سید فرید شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا۔

اجلاس کی صدارت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے، سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US