پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

image

لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت بتائے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کس طرح مقرر کی جاتی ہیں۔ جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا طریقے کار واضح کیا جائے۔

مرغی کا گوشت مزید مہنگا، فی کلو 577 روپے کا ہو گیا

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، حکومت بغیر کسی وجہ کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے دلائل دیے کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں کو انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق بڑھایا گیا ہے، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اوگرا اور حکومتی موقف سمجھ سے بالا تر ہوتا ہے، عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے۔

بعد ازاں، عدالت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US