ایم ڈی کیٹ کا امتحان 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان

image

پاکستان میڈیکل ایند ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کا امتحان 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر رضوان تاج کے مطابق رواں سال ایم ڈی کیٹ پاکستان اور بیرون ملک میں ایک ہی تاریخ کو منعقد کیا جائے گا۔ ایم ڈی کیٹ کا نصاب اگلے ہفتے پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر رضوان تاج کا کہنا ہے کہ طلباء کی سہولت کے لیے کونسل نے نصاب کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کونسل نے تمام صوبائی سیکرٹریز کو ایم ڈی کیٹ امتحان کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہیں۔

ایم ڈی کیٹ کے بعد خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن میں بھی نقل کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ فیصلہ طلباء کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، ایک اندازے کے مطابق اس سال امتحان میں تقریبا دو لاکھ طلباء شرکت کرنے کا امکان ہے۔

صد پی ایم ڈی سی نے مزید کہا کہ طلباء کا روشن مستقبل ہماری اولین ترجیح ہے، پی ایم ڈی سی ادارہ طلباء کی سہولت کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلے کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US