مسلسل غیر حاضری اور لاپرواہی ، بلوچستان پولیس کے 200 اہلکار برطرف

image

بلوچستان پولیس کے 200 سے زائد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ، وزیر اعلیٰ نے دیگر محکموں میں بھی ایسے ہی آپریشن کا عندیہ دیا ہے۔

 آئی جی پولیس بلوچستان نے برطرف اہلکاروں کے حوالے سے نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پولیس اہلکاروں کو لاپرواہی اور مسلسل غیر حاضری پر برطرف کیا گیا۔

بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پرحملہ ، تمام اہلکار محفوظ رہے

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برطرف کیے جانے والوں میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئیز شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف پولیس اہلکاروں کا تعلق لورالائی، سبی، قلات، ژوب، نصیرآباد مکران اور کوئٹہ سے ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US