خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری رہائش گاہوں کے کمروں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

image

خیبر پختونخوا حکومت نے اسلام آباد، پشاور اور ایبٹ آباد میں سرکاری رہائش گاہوں کے کمروں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق ایبٹ آباد کی سرکاری رہائش گاہ کے کمروں کے کرایوں میں بھی کا اضافہ کیاگیا ہے۔

خیبرپختونخوا ہاؤس ایبٹ آباد میں یومیہ کرایہ 1800 سے بڑھا کر 3600 روپے کر دیا گیا ہے، شاہی مہمان خانہ پشاور کا کرایہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

100 یونٹس تک صارفین کو مفت بجلی اور آف گرڈ صارفین کو سولر سسٹم دینے کا اعلان

شاہی مہمان خانہ پشاور میں وی آئی پی کمرے کا کرایہ 2200 سے بڑھ کر 4400 روپے جبکہ عام کمرے کا کرایہ 2700 روپے سے بڑھ کر 3600 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس میں ملازمین کے لئے یومیہ کرایہ2200 سے بڑھا کر 4400 روپے کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزرا،سینیٹرز، مشیر، ایم این ایز کو خیبرپختونخوا ہاؤس میں یومیہ 5800 روپے ادا کرنا ہوں گے، اس سے قبل وفاقی وزرا اور اراکین پارلیمنٹ کے لئے کرایہ 3700 روپے تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US