روشن گھرانہ اسکیم ، سولر پینل کی تقسیم کیلئے صارفین کی اہلیت کا طریقہ کار طے

image

روشن گھرانہ اسکیم کے تحت سولر پینل کی تقسیم کیلئے صارفین کی اہلیت کا طریقہ کار طے کر لیا گیا۔

محکمہ توانائی نے فائنل پلان وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو پیش کردیا۔ ذرائع محکمہ توانائی کے مطابق ایک ہی گھر پر دو میٹر والے صارفین کو سو لر پینل نہیں ملیں گے۔

بجلی چوری میں ملوث اور ڈیفالٹ صارفین بھی سولر اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے، ڈیفیکٹڈ میٹر والے صارفین بھی حکومت کی سو لر پینل اسکیم سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

اسلام آباد کے اسکولوں میں شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

ذرائع محکمہ توانائی کے مطابق یہ شرائط تمام مفت اور قرض پر سولر پینل لینے والوں پر عائد ہوں گی،منصوبے کا ترمیمی پی سی ون پی اینڈ ڈی بورڈ کو منظوری کے لیے ارسال کردیا گیا۔

پی اینڈ ڈی بورڈ سے منظوری کے بعد منصوبے پر عمل کا آغاز کردیا جائے گا، جس کے بعد اہل افراد کو سو لر پینل دینے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US