سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی ہے جو کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔
اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )پر پابندی حکومت کی خواہش تو ہو سکتی مگر یہ ان کی بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے رکن قومی اسمبلی کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، موجودہ حکومت میں پارلیمنٹ کی بے توقیری ہورہی ہے۔
اسلام آباد، تحریک انصاف کا مرکزی دفتر ایک بار پھر پھر سیل
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگے،ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے متعدد بار جلسہ کرنے کی درخواست دی لیکن عین وقت پر ہمیں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا ،جلسےتو پورے ملک میں کریں گے لیکن این او سی کے بغیر نہیں۔