ڈپٹی کمشنر، کمشنرز او رسیکریٹریز کے مالیاتی اختیارات بڑھانے کی منظوری

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر، کمشنرز او رسیکریٹریز کے مالیاتی اختیارات بڑھانے کی منظوری دی گئی ، اس کے علاوہ ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈلیوری یونٹ،پنجاب بھر میں اینٹومولوجسٹ اور اسسٹنٹ اینٹومولوجسٹ کی خالی آسامیوں پربھرتی کی منظوری دی گئی ۔

سندھ میں سکولوں کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا اعلان

اجلاس میں پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں بھی بھرتیوں کی منظوری دی گئی ، اس کے علاوہ پنجاب آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کیلئے آرکیٹکچر الاؤنس بھی منظور کیا گیا۔

اجلاس میں پی پی ایس سی ملازمین کا کمیشن الاؤنس بڑھانے،ماڈل بازار ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ رائیڈرز کیلئے بائیکس خریداری ،ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈزیزز کیلئے گرانٹ میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی ۔

حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک افئیرز تعینات کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مر یم نواز نے بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم کرنے کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کردی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US