پی ٹی آئی پر پابندی ، نواز شریف اور زرداری بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں ، فواد چوہدری

image

سابق وفاقی وزری فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی اورمعاشی عدم استحکام ہے، انہوں نے اب عدالتی عدم استحکام لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا کام آج کیا جا رہا ہے، نواز شریف اور آصف زرداری بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں ، یہ دونوں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔

باہر سے پراپیگنڈا کرنے والوں کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، فواد چودھری

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشتگردی پی ٹی آئی نہیں کر رہی، ڈیجیٹل دہشتگردی بیرون ملک سے ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھین لیا گیا ، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا ہوا ہے، الیکشن میں کسی کا نشان مچھلی ، کسی کا کدو تھا، پھر بھی ہم جیتے ۔

پی ٹی آئی میں فارورڈ نہیں ، صرف عمران خان کا بلاک ہے ، مخصوص نشستیں ہمیں ملیں گی ، بیرسٹر گوہر

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ قوم کھڑی ہے، دنیا انسانی حقوق کی خلاف ورزی دیکھ رہی ہے ،رؤف حسن کو فوری رہا کیا جائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ٹی ٹی پی سمیت دیگر تنظیموں کی  کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US