محکمہ کالجز نے کراچی سمیت سندھ بھر میں تعطیلات میں اضافے کا اعلان کیا ہے ۔
تعطیلات میں اضافے کا اعلان ہیٹ ویو اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظر کیاگیا،محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے 14 اگست تک تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
یاد رہے گزشتہ روز محکمہ تعلیم سندھ نے موسمی حالات کے پیش نظر اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھا دی تھیں۔
وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کیا، سردار علی شاہ کا کہنا ہے گرمی کی شدت اور شدید برسات کے امکان کی وجہ سے تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ
14اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا،تمام نجی و سرکاری اسکولز جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔