سابق چیئرمین نیب سے پروٹوکول واپس لے لیا گیا

image

پنجاب حکومت نے سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو دیا گیا پروٹوکول واپس لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاوید اقبال عہدے سے ہٹنے کے باوجود سرکاری پروٹوکول استعمال کر رہے تھے۔ جاوید اقبال کو چار پولیس اہلکار اور ایک سرکاری گاڑی دی گئی تھی۔

انٹربینک: ڈالر 278.52 روپےکا ہوگیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹوکول پر تعینات نفری کو پولیس لائنز میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد کو 2 سال کیلئے چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کیا تھا۔ چیئرمین نیب کی تنخواہ اورمراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابرکر دی گئیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US