اپوسٹل ایپلی کیشن کا اجرا:ویری فکیشن کا کام آسان ہوگا، اسحاق ڈار

image

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اپوسٹل ایپلی کیشن کا اجرا خوش آئند ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اپوسٹل ایپلی کیشن اجرا کیلئے کچھ عرصے سے کام جاری ہے،اپوسٹل ایپلی کیشن کے اجرا میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا گیا۔

اپوسٹل ایپلی کیشن سے ویری فکیشن کا کام آسان ہوگا،اپوسٹل ویب ایپلی کیشن کو کامیاب بنانے میں بہت سے مراحل طے کیے گئے۔

کسی کو اب کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں ہوگی،اپوسٹل ایپلی کیشن کے اجرا سے عوام کو لمبی لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا،ڈر تھا کوئی نیا مسئلہ نہ ہو، یہ حکومت کا ویژن تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US