ایران، پاکستانی زائرین کے بس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

image

ایران کے شہر یزد میں زائرین کے بس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک بس حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں بے قابو بس کو انتہائی تیز رفتاری سے فُٹ پاتھ پر چڑھنے کے بعد الٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایران ، پاکستانی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ، 35 جاں بحق

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے کے بعد جونہی بس اُلٹتی ہے، بس میں آگ لگ جاتی ہے۔ فُٹ پاتھ پر کھڑے مقامی لوگوں کو بھاگ کر اپنی جان بچاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ایران کے شہر یزد میں گزشتہ روز بس حادثے کے نتیجے 35 پاکستانی زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے تھے۔ ایرانی حکام کے مطابق پاکستانی زائرین کا علاج خاتم الانبیا اسپتال ابرکوہ اور شہید بہشتی اسپتال میں جاری ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US