مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام ، اینکر پرسن اوریا مقبول جان گرفتار

image

 ایف آئی اے نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو ڈی ایچ اے فیز 6 لاہور میں ان کی رہائشگاہ سے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت، اداروں کے خلاف باتوں پر سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کا شوہر سے خلع لینے کا اعلان

اوریا مقبول جان کے وکیل اظہر صدیق کے مطابق اوریا مقبول جان ک گلبرگ سائبر کرائم کے دفتر میں رکھا گیا ہے۔

اوریا مقبول جان کو سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ اوریا مقبول جان مبارک ثانی کیس سے متعلق بات کر رہے تھے۔ وکیل کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں ایف آئی آر کی تفصیلات نہیں بتائی جا رہی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US