پتنگ بازی، پتنگ سازی اور ٹرانسپورٹ کرنا ناقابل ضمانت جرم قرار

image

پنجاب کابینہ نے پتنگ بازی پر پابندی کے ایکٹ 2007 میں اہم ترامیم منظور کر لی ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پتنگ بازی، پتنگ سازی اور ٹرانسپورٹ کرنا ناقابل ضمانت جرم قرارد ئیے گئے ہیں اس کے علاوہ پتنگ ، دھاتی ڈور، تار، تندی اور مانجھےکی تیاری بھی جرم میں  شمار ہونگے۔

ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات مکمل

پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے،پتنگ اڑانے والے کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک سال قید کی سزا ہو گی۔

پتنگ ساز اور لانے لے جانیوالے کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، پتنگ بنانے والے اور ٹرانسپورٹر کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 2 سال قید کی سزا ہوگی۔

پنڈی ٹیسٹ ،پاکستانی کپتان امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار

پتنگ باز بچے کو پہلی بار وارننگ اوردوسری بار پکڑے جانے پر 50 ہزار روپےجرمانہ ہوگا،پتنگ باز بچے کو تیسری دفعہ خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے کاجرمانہ ہو گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US