بلوچستان ، موسیٰ خیل میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا

image

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کو قتل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم  میں تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا ڈراپ سین ، بیٹا گرفتار

انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا ، مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اور لیویز جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

راولپنڈی ، 9افر اد کے قتل میں ملوث 4مجرموں کو 5،5مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی

واضح رہے کہ ضلع موسیٰ خیل بلوچستان کی شمال مشرقی سرحد پر واقع ہے جو خیبر پختونخوا اور پنچاب سے متصل ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US