مبینہ سہولت کاری ، اڈیالہ جیل کے 7 وارڈرز بھی تبدیل

image

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کا نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد افسران کے تبادلے جاری ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے 7 وارڈرز سمیت مختلف جیلوں کے 10 وارڈرز کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کا طبعی معائنہ مکمل،ڈاکٹر عاصم اڈیالہ جیل سے روانہ

نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسران کے تبادلے کیے گئے ہیں ان میں ابرار قیصر، محمد جمیل، سجاد صدیق، یاسر ریاض، محمد ظہیر بھی شامل ہیں۔ وارڈرز کو منڈی بہاءالدین، چکوال، گجرات اور اٹک جیل تبدیل کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے ان تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جیل انتظامیہ کو آج ہی تمام وارڈرز کو ریلیو کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US