بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پولیس کا سب انسپکٹر، 4 لیویز اہلکار اور 5 شہری شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے موسیٰ خیل واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ، رپورٹ طلب
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، علاقہ کلیئر کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قلات میں قومی شاہراہ اور شہر میں گزشتہ رات سے پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
دوسری جانب ضلع مستونگ کی تحصیل کھڈ کوچہ کے قریب واقع لیویز تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کیا ، مسلح افراد نے تھانے میں موجود متعدد گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور ریکارڈ جلا دیا۔
بلوچستان ، موسیٰ خیل میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا