بجلی صارفین پر 46 ارب کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

image

حکومت کی جانب سے بجلی صارفین پر 46 ارب روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی گئی، صارفین پر بوجھ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ڈالا جائے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اپریل تا جون تین ماہ کے لیے مانگا گیا ہے، کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب روپے صا رفین سے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

پی ٹی اے کا مختلف موبائل سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کرنے کا فیصلہ

ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیویشن کی مد میں 10 ارب روپے صار فین سے وصول کرنے کی درخواست ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں 14 ارب روپے دیگر مد میں وصول کیے جائیں گے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین کے لیے مانگا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US