مولانا فضل الرحمان کا 7 ستمبر کو یوم الفتح منانے کا اعلان

image

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے 50 سال مکمل ہونے پر 7 ستمبر کو یوم الفتح منانے کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 ستمبر کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے 50 سال مکمل ہورہے۔ اس موقع پر مینار پاکستان لاہور میں گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 50 سالہ یادگار تقریب کو یوم الفتح کے نام سے منائیں گے۔ اس سے پہلے 22 اگست کو سپریم کورٹ میں تاریخی فتح نصیب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام، وفاق المدارس اور دیگر دینی تنظیموں کے کارکنان اس کانفرنس کے لیے تحریک چلائیں گے۔ اس دگنے جذبے سے سرشار قوم یکجہتی اور ختم نبوت ﷺ کے لیے مینار پاکستان میں جمع ہوں۔

انہوں نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسی خیل، قلات، مستونگ اور بولان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات افسوسناک ہیں۔ درجنوں افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ صوبائی و مرکزی حکومت امن وامان کے قیام میں ناکام ہو گئی ہے اور اپنے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہے۔ مقتولین کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گرد کھلم کھلا پھر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US