سندھ،سرکاری سکولوں کے مفرور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ

image

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سرکاری سکولوں کے مفرور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ تعلیم نے مفرور اساتذہ کی حتمی لسٹ طلب کرلی، تمام ڈسٹرکٹ اور تعلقہ ایجوکیشن افسران کو دو روز میں حتمی ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے شیخ وقاص اکرم کو پنجاب کا صدر بنانے کی درخواست

مفرور ملازمین نے وارننگ کے باوجود متعلقہ افسران سے رابطہ نہیں کیا، ایف آئی اے نے محکمہ تعلیم کو بیرون ملک میں مقیم ملازمین کا ڈیٹا دیا تھا، مفرور اساتذہ و ملازمین سالوں سے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔

محکمہ تعلیم کے مانیٹرنگ سیل اور ایف آئی اے کی مدد سے مفرور ملازمین کا پتہ لگایا گیا، مفرور ملازمین بیرون ملک مقیم ہیں اور دیگر جعلی میڈیکل جمع کرا کر گھر بیٹھے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US