خیبر پختونخوا کابینہ میں پھر تبدیلی ، وزیراعلیٰ کی مشیر مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس

image

خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید رد و بدل ، وزیراعلیٰ کی مشیر برائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی سے بھی قلمدان واپس لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور کی مشیر مشعال یوسفزئی سے قلمدان پارٹی میں بیشتر عہدیداروں کے نالاں ہونے پر واپس لیا گیا ، سماجی بہبود کا محکمہ سابق صوبائی وزیر قاسم شاہ کو دے دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی کابینہ میں ردوبدل ، شیخ حمدان اور شیخ عبداللہ زاید نائب وزیر اعظم مقرر

ذرائع نے بتایا کہ مشعال یوسفزئی کو ہٹائے جانے کے بعد کابینہ میں خواتین کی نمائندگی ختم ہونے کا امکان ہے ، پی ٹی آئی کے پچھلے دور حکومت میں بھی کابینہ میں کوئی خاتون شامل نہیں تھی۔

واضح رہے دو روز قبل بھی کابینہ کے 4 ارکان سے قلمدان واپس لئے گئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US