نواز شریف کا ستمبر یا اکتوبر میں لندن جانے کا امکان

image

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کا لندن جانے کا امکان ہے ، جہاں وہ روٹین کا چیک اپ کروائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نوازشریف کی ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے پہلے میں لندن روانگی متوقع ہے ، نوازشریف کا لندن میں کچھ اہم سیاسی ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

ملک سے اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہو گا، نواز شریف

نواز شریف لندن میں ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کرانے کے علاوہ  صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے، وہ دو سے تین ہفتے وہاں قیام کرینگے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر 2023 کو لندن میں چار سال کے قیام کے بعد وطن واپس آئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US