درآمدی کوئلے پر چلنے والی 3 آئی پی پیز کو تھر کوئلے پر منتقل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل

image

درآمدی کوئلے پر چلنے والی 3 آئی پی پیز کو تھر کوئلے پر منتقل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن کریں گے ، کمیٹی آئی پی پیز کی تھر کوئلے پر منتقلی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی۔

آئی جی بلوچستان تبدیل، معظم جاہ انصاری تعینات

کمیٹی پلانٹس کی تھر کوئلے پر منتقلی کیلئے تکنیکی اور مالیاتی تجزیہ پیش کرے گی،کمیٹی تھر کی کانوں سے پروجیکٹ سائٹ تک کوئلے کی منتقلی کیلئے لاجسٹکس کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی حکومت کو سفارشات اور عمل درآمد کا منصوبہ فراہم کرے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US