وزیراعظم جلد نیشنل ایجنڈے کا اعلان کریں گے، احسن اقبال

image

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کیا بنگلہ دیش اور بھارت کے لوگ ہم سے زیادہ ذہین ہیں ؟ ملک کی چابی اس کو دے دی گئی جس نے کبھی یونین کونسل نہیں چلائی تھی۔ 

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہےہیں ، تعلیم و تحقیق کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا ، یورپ کی کامیابی کا انحصار مسائل کا حل یونیورسٹیز کی لیبارٹریز میں ڈھونڈنے پر ہے۔

مون سون بارشوں کا سلسلہ 4 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کا کام مکالے لکھنا نہیں بلکہ مسائل کا حل بتانا ہے ، وزیراعظم جلد نیشنل ایجنڈے کا اعلان کریں گے اور نیشنل ا یجنڈے میں ترجیحات کا تعین کریں گے۔

ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا ہے ، ہمیں ملک میں امن ، استحکام اور پالیسی کے تسلسل کی ضرورت ہے ، ہمیں نہایت سنجیدگی کے ساتھ اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 278.64روپے کا ہو گیا

انہوں نے کہا کہ کیا بنگلہ دیش اور بھارت کے لوگ ہم سے زیادہ ذہین ہیں ؟  اس ملک کے ساتھ تجربہ کیا گیا۔ انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہم گاڑی کی چابی اس شخص کو نہیں دیتے جس نے گاڑی نہ چلائی ہو ، یہاں تو ملک کی چابی اس کو دے دی گئی جس نے کبھی یونین کونسل نہیں چلائی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US