کارساز حادثے کی ملزمہ کو خصوصی سہولیات نہیں دی جا رہیں ، خبریں غلط ہیں ، جیل حکام

image

 جیل حکام نے کار ساز حادثے کی ملزمہ کو خصوصی سہولیات دیئے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمہ کو عام قیدی خواتین والی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

کراچی کی مقامی عدالت نے پولیس کو 5 ستمبر تک کیس چالان جمع کرنے کا حکم دیا ہے ،تفتیشی افسر نے کہا کہ سی سی ٹی وی فارنزک کے لیے لاہور کی لیبارٹری بھیجی ہے جس کی رپورٹ میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

کراچی،کارساز واقعے کی تفتیش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے برطانوی لائسنس کی تصدیق کے لیے برطانوی سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل کراچی میں کارساز روڈ پر بے قابو گاڑی نے موٹرسائیکل سوار اور راہگیروں کو کچل دیا تھا جس سے موٹرسائیکل سوار باپ، بیٹی جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US