آرمی چیف کی کاوش سے ستمبر میں خوشخبری متوقع ہے، فیصل واؤڈا

image

سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی کاوش اور ایس آئی ایف سی کے ویژن کے تحت ستمبر میں خوشخبری متوقع ہے۔

نجی ٹی وی کے ایک بیان میں فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کئی سال بعد ایک مثبت اور اچھی خبر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے اپنے ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے اب پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

خیبرپختونخوا میں بھتہ خوروں کے بعد بھتہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاسی لیڈرز، آئینی، قانونی کرسیوں پر بیٹھنے والے یہ پہلے کر لیتے تو آج پاکستان کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب بھی موقع ہے، آج بھی یہ سب احساس کر لیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US