علی امین پختونخوا نہیں ، افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں ، فیصل کریم کنڈی

image

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے پی نہیں بلکہ افغانستان کے کسی صوبے کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں۔ 

فیصل کنڈی نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ کے پی سے شروع میں مثبت بات کی لیکن انہوں نےفائدہ اُٹھایا۔ آئینی عہدے پربیٹھا ہوں، آئین کیخلاف کام نہیں ہونے دوں گا لیکن اگر صوبے کے امن اور ترقی کے لیے کوئی کام کرے گا تو ساتھ دوں گا۔

گورنر پرچی پر آیا ہوا بندہ ، دبائو ڈالنے پر رونے لگتا ہے ، علی امین گنڈا پور

گورنر نے مزید کہا کہ حکومتیں دوسری حکومتوں سے بات کرتی ہیں، وزیراعلیٰ کہہ رہے ہیں وہ دوسرے ملک سے بات کریں گے، علی امین وزیراعلیٰ کے پی نہیں بلکہ افغانستان کےکسی صوبے کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں۔

فیصل کریم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ملک دشمنی کا ایجنڈے لے کر پھرتے ہیں، اس قسم کے لوگوں کو جلسے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہیے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US