خیبرپختونخوا ، سرکاری اسکولز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے منصوبے کا آغاز

image

خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے منصوبے کا آغاز ہو گیا۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے 8 پرائمری اسکولز نجی شعبے کو دینے کے لئے درخواستیں طلب کرلی ہیں، ایبٹ آباد اور ہری پور 2 ،2 اور لکی مروت میں ایک اسکول پرائیویٹ پارٹنر شپ پر شروع کیا جائے گا۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، امتحانی مراکز کے قریب موبائل فون سروس 4 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان اور دیر اپر میں ایک ایک سرکاری پرائمری اسکول پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا، پرائیویٹ پارٹنر سرکاری پرائمری اسکولز 10سال کیلئے کے لئے دئیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی دستاویز کے مطابق اسکولز کی مینجمنٹ کی ذمہ داری بھی پرائیویٹ پارٹنرز کی ہو گی، پارٹنر شپ پر دیے جانے والے اسکولوں کی عمارتیں نئی ہیں۔ پارٹنر شپ کے خواہش مند 10 اکتوبر تک درخواست دے سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US