میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کو ایک اور بڑی ذمہ داری مل گئی

image

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مرتضیٰ وہاب کو بلاول بھٹو زرداری کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب جوکہ اس وقت میئر کراچی ہیں، وہ اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون سندھ، مشیر اطلاعات سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow