حکومت ریت کی دیوار ، 45 روز میں ختم ہو جائے گی ، فواد چوہدری

image

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گرفتاریوں سے اور پکڑ دھکڑ سے ملک نہیں چلتے، بلاول بھٹو جیت کے نشان بنا رہے تھے اب کہتے ہیں ، لاعلم ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ 45 روز میں یہ حکومت آپ کو ختم ہوتی نظر آئے گی ، حکومت ریت کی دیوار ہے اب آخری دھکا باقی ہے۔

عمران خان اور مسلم لیگ ن مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، فواد چوہدری کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ حکومت کو پتہ ہے بانی پی ٹی آئی کو جیل کے دروازے پر لانا بھی انقلاب کو دعوت دینا ہے، جس دن بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا ہونگے سڑکوں پر لوگوں کا جم غفیر ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حکمران ٹولے نے لوگوں کو تقسیم کر دیا ہے، اس حکومت کی تمام پالیسیوں کی بنیاد ظلم اور بربریت ہے، ملک میں جمہوریت کا تماشا بن کر رہ گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے پہلا راؤنڈ جیت کر سب کو گھر کا رستہ دکھادیا، شیخ رشید

فواد چوہدری نے کہا کہ ئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، آئینی ترامیم کا ایک ہی مقصد کہ ملک میں نیا پی سی او لگایا جائے، یہ ناپسندیدہ ججز کو باہر کرکے پسندیدہ ججز کو لانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک اس وقت وکلاء کے پیچھے کھڑا ہے، سینئرترین جج چیف جسٹس ہوں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US