رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے زیر اہتمام سیرت فیسٹیول کل سے شروع ہو گا

image

رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد میں عالمی امن کی تلاش تعلیماتِ پیغمبر ﷺ کی روشنی میں‘ کے عنوان کے تحت  تین روزہ ’سیرت فیسٹیول‘ 20 ستمبر سے شروع ہو گا۔

رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے چئیرمین خورشید ندیم اور وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیسٹیول 20, 21, اور 22 ستمبر کو نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

مستقبل میں عالمی سطح پر رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد کریں گے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں بچوں ، خواتین اور اقلیتوں کے لیے خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس دوران کتاب میلہ ، دستاویزی فلموں کی نمائش، خطاطی کی نمائش اور نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا جائے گا۔

خورشید ندیم نے کہا کہ یہ فیسٹیول ہمہ رنگ پر وگراموں کا مجموعہ ہے۔ فیسٹیول میں ملک اور بیرون ممالک سے محققین تحقیقاتی مقالے پیش کریں گے اورسیرت کی کتابوں پر عام لوگوں کو پچاس فیصد تک رعایت ملے گی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US