پاکستان کا عالمی ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا اعلان

image

پاکستان نے عالمی ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا اعلان کردیا، کوریڈور بیلاروس، روس، قازقستان، ازبکستان، افغانستان اور پاکستان پر مشتمل ہو گا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاک روس معاشی،تجارتی دوطرفہ تعاون کے مفاہمت نامے دستخط ہوگئے، تقریب میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور روسی نائب وزیراعظم شریک ہوئے۔

الیکشن ٹریبونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ پاکستان مرکنٹائل اورسینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل مرکنٹائل ایکسچینج میں بھی ایم او یو پردستخط ہوئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی تعمیروترقی سے متعلق مفاہمت نامے میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔

دستاویزپرپاکستان کی طرف سے سیکرٹری وزارت مواصلات علی شیرمحسود نے دستخط کیے۔دفترخارجہ نے مزید کہا کہ کوریڈور بیلاروس، روس، قازقستان، ازبکستان، افغانستان اور پاکستان پرمشتمل ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US