اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

image

وفاقی پولیس کے اہلکار شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے، منشیات فروشی اور رشوت لینے میں ملوث نکلے ہیں۔

تھانہ لوہی بھیر کے تین پولیس اہلکار ایس ایچ او کی ناک کے نیچے سنگین جرائم میں ملوث رہے جبکہ اہلکاروں کی جانب سے اغوا کاری کا گینگ چلانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہ زیب نے اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا جن میں ہیڈ کانسٹیبل فرخ آفتاب، کانسٹیبل ذوالفقار اور کانسٹیبل رمیز ستی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشن علی رضا کی جانب سے اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہ زیب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، محکمے میں رشوت خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow