پاکستان ریلویز کا مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان

image

پاکستان ریلویز نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ 

محکمہ ریلویز کے مطابق ایکسپریس اور میل ٹرینوں کی تمام اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10فیصد کمی کی گئی ہے،تمام پسنجر ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے لیے بھی کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے کے کرایوں میں کمی کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 40 سے 220 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔

لاہور سے کراچی کا کرایہ 4470سے کم ہو کر 4250روپے ہوگیا، لاہور سے مردان پرانا کرایہ 1960 نیا 1860 روپے مقرر کردیا گیا، سوات کا پرانا کرایہ 2250 نیا 2140 روپے، لاہور سے راولپنڈی کا کرایا1110 سے کم ہو کر 1050روپے مقرر کردیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow