علی امین نے اٹک پار کرکے چیلنج پورا کیا ، عمران خان کی رہائی کوئی نہیں روک سکتا ، بیرسٹر سیف

image

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے تمام رکاوٹیں عبور کر کے پورے پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اٹک پار کرنے کی دھمکی دینے والے جعلی وزراء نے اب بھیگی بلیوں کی طرح چپ سادھ لی ہے، خواجہ آصف لاہور جلسے کا ایک ایک دن گن رہے تھے، خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے۔

محسن نقوی کی ترجیحات میں کرکٹ نہیں، ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ہے، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اٹک پار بھی گئے اور پورے لاہور بھی گھومے، حواس باختہ مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کرایا۔

مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کل پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی کے لئے نکلا تھا، عمران خان کی رہائی اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US