ماورائے عدالت قتل کیس ، ضمانت مسترد ہونے پر سیہون کے سابق ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار عدالت سے فرار

image

پولیس اسٹیشن کے لاک اپ میں مردہ پائے جانے والے خلیل سولنگی کے ماورائے عدالت قتل کیس میں عبوری ضمانت مسترد ہونے پر تھانہ سیہون کے سابق ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار عدالت کے احاطے سے فرار ہو گئے۔

عدالت کے حکم سنائے جانے کے وقت ملزمان، انکوائری افسر اور عدالت میں موجود پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کے سامنے خاموشی سے باہر نکل گئے اور اپنی گاڑیوں میں سوار ہو کر بھاگ گئے۔

ملزمان کے فرار پر پولیس اہلکاروں کو اسی حوالات میں بند کردیا گیا

یاد رہے کہ 31 جولائی کو خلیل سولنگی سیہون پولیس اسٹیشن کے لاک اپ میں مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوا تھا ، عدالتی حکم پر مقتول کی والدہ کی درخواست پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جن پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ان میں سابق ایس ایچ او مظہر نائچ، ہیڈ کانسٹیبل امان اللہ ملاح، کانسٹیبل منظور علی منگنہر، مبین ہالیپوٹو، بشیر احمد ابڑو اور امتیاز علی میمن شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US