تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کیلئے تین مقامات تجویز کر لئے

image

پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی میں جلسے کے لیے 3 مقامات تجویز کر لیے ہیں ، جس کیلئے انتظامیہ کو درخواست دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اجلاس میں راولپنڈی جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ پی ٹی آئی نے لیاقت باغ، شمس آباد اور بھاٹا چوک میں سے کسی ایک جگہ پر جلسہ کے لیے اجازت مانگی ہے، ضلعی انتظامیہ کا فیصلہ آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے گرفتار 10 ارکان کو پروڈکشنن آرڈر پر پارلیمنٹ ہائوس پہنچا دیا گیا

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسے کا اعلان کیا تھا، تاہم گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے میانوالی جلسہ منسوخ کرتے ہوئے قیادت کو 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسے کی ہدایت کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US