اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا ملٹری ٹرائل روکنے کی درخواست نمٹا دی

image

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست اور ٹرائل روکنے کی درخواست حکومتی وکیل کے بیان کے بعد نمٹا دی۔

عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی ممکنہ ملٹری حراست اور ٹرائل روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔

عمران خان کے ملٹری ٹرائل کی اطلاع نہیں ، حکومتی وکیل ، واضح موقف دیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔ ملٹری ٹرائل کا فیصلہ ہونے پر پہلے سول مجسٹریٹ کے پاس درخواست جائے گی۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کے بیان پر بانی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US