صدارتی آرڈیننس پر تحفظات ، چیف جسٹس نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دیدیا

image

سپریم کورٹ پریکٹس پروسیجر کمیٹی کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کیا تھا،جسٹس منصور علی شاہ نے  خط لکھ کر صدارتی آرڈیننس پر تحفظات کااظہار کیا تھا۔

جسٹس منصور نے ترمیمی آرڈیننس اور ججز کمیٹی کی تشکیل نو پر سوالات اٹھا دیے

اس کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ نے جسٹس منیب اختر کے ججز کمیٹی سے اخراج پر بھی سوال اٹھایا  تھا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے اپنے جوابی خط میں لکھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو ججز کمیٹی میں شامل ہونے کا کہا گیا تو انہوں نے ججز کمیٹی میں شامل ہونے سے معذرت کی، جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت پر جسٹس امین الدین خان کو ججز کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تقرری، نوٹیفکیشن کی درخواست پراعتراض کالعدم

ذرائع کے مطابق خط میں مزید کہا گیا ہے کہ قانوناً آپ اس بات پر سوال نہیں اٹھا سکتے کہ چیف جسٹس کس جج کو کمیٹی میں شامل کرے، میں ہمیشہ احتساب اور شفافیت کا داعی رہا ہوں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US