مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

image

مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ آنے کے بعد عدالتی فیصلے پررہنمائی کی جائے۔

سینئر ججز سے جسٹس منیب کا رویہ انتہائی درشت تھا ، چیف جسٹس کا جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب

درخواست میں کہا گیا کہ 12جولائی کے مختصرفیصلے پرجب وضاحت مانگی گئی تب نیاایکٹ موجود نہیں تھا،پارلیمنٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کی صورت میں اب قانون بنا دیا ہے۔

ا لیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ بتایا جائے کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارلیمنٹ کے قانون پرعملدرآمد کریں یاسپریم کورٹ فیصلے پرعمل کریں۔

یاد رہے 23 ستمبر کو سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں ا لیکشن کمیشن کو ایک بار پھر حکم دیا گیا تھا کہ وہ مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو نوٹیفائی کرے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US