لکی مروت دھرنے میں شرکت ، ڈی آئی خان پولیس کے 4 اہلکار برطرف

image

لکی مروت میں دہشتگرد حملوں کیخلاف چند روز قبل ہونے والے دھرنے میں شرکت ڈی آئی خان کے پولیس اہلکاروں کو مہنگی پڑ گئی۔

ڈیرہ پولیس کے چار اہلکاروں کو نوکری سے نکال دیا گیا ، ایس پی ایف آر پی ڈیرہ نے کہا کہ ملازمت سے برخاست کیے گئے اہلکاروں میں سلیم راوی، شفیع اللہ ، دانیال اور احسان اللہ شامل ہیں۔

پولیو ڈیوٹی کیلئے لکی مروت جانے سے انکار ، بنوں پولیس کے 11 اہلکار فارغ

احتجاجی دھرنے میں شرکت پر آئی جی خیبر پختونخوا کے احکامات پر ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

واضح رہے چند دن قبل لکی مروت میں پولیس پر دہشتگردوں کے حملوں کے خلاف پولیس اہلکاروں نے دھرنا دیا تھا جس میں کرک، بنوں اور ٹانک کے پولیس اہلکاروں نے بھی شرکت کی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US