حسن نصراللہ کی شہادت سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا: پاکستان

image

لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی شہادت پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو شہیدکرنے سے خطے کے عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہری آبادیوں پر اس قسم کے حملے بین الاقوامی قوانین کی پامالی ہیں جو تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہیں، اسرائیلی افواج کئی روز سے لبنان کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی کر رہی ہیں اور شہری آبادیوں کو مسلسل نشانہ بناکر سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچارہی ہیں۔

ترجمان نے حملوں سے متاثرہ افراد، ان کے خاندان اور لبنان کے عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز رکھے اور مشرق وسطیٰ میں امن بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow